ابنا: ایران نے روسی صدر کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے روسی صدر پوٹین نے روسی انتخابات سے قبل ایران اور گروپ 1+5 کے پیچيدہ مذاکرات کو کسی نتیجہ خیز مرحلے تک پہنچانے کےلئے یہ تجویز پیش کی تھی کہ گروپ 1+5 کےا راکین یورینیم افزودگی کے ایرانی حق کو تسلیم کرلیں اور اس کے جواب میں ایران بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون کو یقینی بنائے۔ روسی حکام نے ماسکو میں یہ تجویز ایرانی حکام کو پیش کی ہے جس کا ایران نے استقبال کیا ہے اب یہ دیکھنا ہے کہ گروپ 15 کے دیگر اراکین روسی تجویز کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ بعض ذرائع کے مطابق مغربی ممالک روس میں ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔.......
/169